علیزے شاہ کی ایک اور متنازعہ ویڈیو تنقید کی زد میں آگئیں

1 Feb, 2025 | 09:01 AM

ویب ڈیسک: اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ ایک بار پھر اپنے بولڈلباس اور بیلی ڈانس ویڈیو کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئی ہیں۔

شہرت کی بلندی پر پہنچنے کے بعد اداکارہ  علیزے شاہ کے لک میں اچانک تبدیلی نے ان کے مداحوں کو دنگ کردیا ،سوشل میڈیا صارفین بھی انہیں آڑے ہاتھوں لیتے رہے ، اداکارہ کسی کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اپنے شوق کی تکمیل کی جانب گامزن ہیں۔

حال ہی میں علیزے شاہ کی مشہور گانے’’اب تو ہوش نہ خبر ہے،یہ کیسا اثر ہے،تم سے ملنے کے بعد  دلبر‘‘پر بیلی ڈانس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔

سوشل میڈیا صارفین  کی جانب سے ان کی اس ویڈیو پر  شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ایک صارف کا کہنا ہے کہ  یقین نہیں آتا کہ اس لڑکی نے پاکستان کے صوبرڈراموں میں اداکاری کی ہے، رہی دوسرے صارف کا کہنا ہے کہ  برجیس فاروقی کا کہنا تھا کہ یہ کیا پاگل ہو گئی ہے جبکہ کچھ صارفین کی جانب سے  علیزے شاہ کو پاکستان کی عرفی جاوید قرار دیدیا۔

یاد رہے کہ اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ کا شمار ملک کی نامور اداکاراؤں میں ہوتا ہے،اداکارہ  نے بہت کم وقت میں ڈرامہ انڈسٹری اور سوشل میڈیا پرخوب  نام کمایا،نجی ٹی وی کے ڈرامہ ’عہد وفا‘میں شاندار اداکاری پر علیزے شاہ نے خوب نام کمایا،اس کے بعد ان کے متعدد ڈرامے آن ایئر ہوئے،جس سے ان کے سوشل میڈیا پر چاہنے والوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا تھا۔

مزیدخبریں