عدت میں نکاح کیس، عمران خان اور خاور فرید مانیکا عدالت میں جھگڑ پڑے

1 Feb, 2024 | 10:58 PM

حارث وڑائچ: عدت میں نکاح کیس کی سماعت کے دوران ملزم عمران خان اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور فرید مانیکا سے الجھ پڑے، دونوں میں تلخ کلامی ہوئی، خاور مانیکا نے عمران خان پر اپنا گھر برباد کرنے کا الزام لگایا، بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے خور فرید مانیکا پر جسمانی حملہ کرنے کی کوشش کی۔ 

سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی کے بانی اور ان کی بیوی بشریٰ مانیکا پر دورانِ عدت نکاح کے مقدمہ کی سماعت جمعرات کے روز اڈیالہ جیل میں۔ سماعت کے دوران اس وقت بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے مابین جھگڑا ہوگیا جب عمران خان نے جج سے کہا کہ میں اور بشریٰ  قرآن  پر حلف لینے کے لئے تیار ہیں، خاور مانیکا بھی حلف لیں۔میں نے بشریٰ بی بی کو نکاح کے دن دیکھا ہے، قرآن لائیں میں قران اٹھانے کو تیار کو ہوں۔

خاور مانیکا نے اس بات پر بانی پی ٹی آئی کو جواب دیا، "تم جھوٹ بول رہے ہو ۔ خدا سے ڈرو میرا گھر برباد کیا تم نے۔" بانی پی ٹی آئی نے جج سے دوبارہ کہا کہ آپ خاور مانیکا سے قرآن پاک پر حلف لیں۔

جج نے اس پر بانی پی ٹی آئی سے کہا، "حلف لینے کے بعد آپ کا حقِ جرح ختم ہو جائے گا".  عدالت نے اسی وقت یہ آرڈر لکھوایا، "قرآن پاک پر حلف لینے کے بعد ملزمان کا حق جرح ختم ہوگا."

بانی پی ٹی آئی حلف لینے سے مکر گئے اور  کہا، "ہم حلف بھی لیں گے اور جرح بھی کریں گے"

عدالت نے قرار دیا کہ آپ خود حلف نہیں لے سکتے،  آپ نے گواہ سے حلف لینے کی آفر کی ہے۔ گواہ سے حلف لیں گے تو اس پر جرح کا حق ختم ہو جائے گا۔

اس دوران بشریٰ بی بی کےوکیل عثمان ریاض گل نے بھی دوران جرح مدعی کے گواہ خاور مانیکا پر جسمانی حملہ کرنے کی کوشش کی۔ وکیل عثمان گل نے خاور مانیکا کو مکا مارنے کی کوشش کی۔ وکیل عثمان گل نے بلند آواز سے دھمکی دی، "میں تمھیں اٹھا کر باہر پھینک دوں گا."

جب عمران خان گواہ خاور فرید مانیکا سے حلف لینے کے عوض حقِ جرح ختم ہونے کا آرڈر تحریر ہونے کے بعد حلف لینے کی بات سے پیچھے ہٹ گئے تو عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے وکلاء سے عدالتی آرڈر withdraw کروایا

 عون چوہدری اور خاور فرید مانیکا پر بشریٰ بی بی کے وکیل کی جرح

جمعرات کے روز گواہ خور مانیکا سے حلف لینے کے عوض جرح نہ کرنے کا عدالتی آرڈر واپس کرواتے وقت عمران خان کا کہنا تھا کہ خاور مانیکا پر جرح کرنا ضروری ہے۔  عدالت نے ان کے کہنے پر اپنا آرڈر واپس لے لیا تو   بشر یٰ بی بی کے وکیل نے عون چودھری اور خاور فرید مانیکا  پر جرح مکمل کر لی۔ جونہی ولیک نے خاور مانیکا پر جرح مکمل کی عمران خان بشریٰ بی بی کو لے کر جج کے سامنے آ کر کھڑے ہو گئے اور دوبارہ کہنا شروع کر دیا کہ میں قران پر ہاتھ رکھ کر کہنا چاہتا ہوں کہ بشریٰ بی بی سے کبھی ناجائز تعلقات نہیں رہے ۔ میں اپنی بیوی کو کلیئر کرنا چاہتا ہوں ۔ بشریٰ بی بی نے جج سے مخاطب ہو کر کہا کہ میرے بیان کے بغیر عدالت کوئی فیصلہ نہیں کر سکتی۔ بیان کے بغیر عدالت کوئی سزا نہیں سنا سکتی۔ منافق اور شیطان کو قرآن میں برا کہا گیا ہے۔

اس دوران خاور مانیکا بھی اپنی نشست سے اٹھ کر جج کے سامنے پہنچ گئے اور بشری بی بی ک کو مخاطب کر کے کہا بچے سوال کر کرکے تھک گئے مگر تم نے جوب نہیں دیا ۔ چھوٹی بیٹی رات کو اٹھ اٹھ کر روتی ہے ۔ خاور مانیکا نے کہا میرا گھر اور  بچے برباد  کر دیئے ۔ خاور مانیکا 

تین گواہوں کے بیانات قلم بند
غیر شرعی نکاح کیس کی ساڑھے 10 گھنٹے تک جاری رہنے والی سماعت کل صبح تک ملتوی کر دی گئی۔سماعت کے دوران تین گواہوں کے بیانات قلم بند کر لیے گئے۔

بشریٰ  بی بی کے وکیل دو گواہوں نکاح خواں مفتی سعید اور لطیف کے بیانات پر کل جمعہ کے روز  جرح مکمل کریں گے۔

بشریٰ بی بی کی جانب سے جرح مکمل ہونے کے بعد عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ گواہوں پر جرح کا آغاز کریں گے۔

دورانِ عدت نکاح کیس کی سماعت سینیئر سول جج اسلام آباد قدرت اللہ نے اڈیالہ جیل میں کی۔

مزیدخبریں