پی ایس 104؛ آزاد امیدوار سیدہ سارا کمال شاہد آئی پی پی امیدوار کے حق میں دستبردار

1 Feb, 2024 | 09:14 PM

اقصیٰ شاہد : پی ایس 104 پر پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار سیدہ سارا کمال شاہد آئی پی پی امیدوار عبدالستار کے حق میں دستبردار ہوگئی۔ 

سیدہ سارا کمال نے صوبائی صدر محمود مولوی سے ملاقات میں دستبرداری اور آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ جس کے بعد محمود مولوی نے سارا کمال کو پارٹی پرچم مفلر پہنا کر خوش آمدید کہا۔ 

محمود مولوی کا کہنا تھا کہ استحکام پاکستان پارٹی کی کراچی میں پوزیشن مضبوط ہورہی ہے، انتخابات میں ہم سرپرائیز دینے جارہے ہیں، لوگ تیزی سے استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔ 

سینیئر نائب صدر عمر فاروق، وومن ونگ سندھ کی صدر صائمہ ندیم، کراچی کی صدر صائمہ مولوی بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ 

مزیدخبریں