ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شفاف انتخابات کرانا ہمارا فرض ہے، ہر قیمت پر نبھائیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سید زوہیب بخاری : وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کے لئے ہر سطح پر فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیرصدارت ملتان کے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں خصوصی اجلاس ہوا، جس میں عام انتخابات کے لئے سکیورٹی انتظامات جائزہ لیا گیا۔ محسن نقوی نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہاک ووٹرز کے لئے پر امن ماحول میں حق رائے دہی کا استعمال یقینی بنایا جائے۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب نے پولنگ اسٹیشن پر سی سی ٹی وی کیمرے 6 فروری تک لگانے کی ہدایت کردی۔ ان کا کہنا تھا کہ  بیلٹ پیپرز کی سکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، شفاف انتخابات کرانا ہمارا فرض ہے، ہر قیمت پر یہ فرص نبھائیں گے۔ کسی بھی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے پیشگی انتظامات کئے جائیں۔  

کمشنر ملتان اور آرپی او ملتان نے عام انتخابات کے لئے انتظامات اور سیکورٹی پلان کے بارے بریفنگ دی، کہنا تھا کہ ملتان میں 633 پولنگ اسٹیشن حساس قراردئیے گئے ہیں۔

سیکرٹری داخلہ اور صوبائی الیکشن کمشن وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے، اس کے علاوہ صوبائی وزراء ڈاکٹر جاوید اکرم، منصور قادر، عامر میر، انسپکٹر جنرل پولیس، ایم ڈی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی، ملتان کے کمشنر، آر پی او اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔