انٹربینک میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہوگیا

1 Feb, 2024 | 07:28 PM

اشرف خان : انٹربینک میں سستا ہونے کے بعد اوپن مارکیں میں ڈالر مہنگا ہوگیا۔ 

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 2 پیسے سستا ہوا۔ انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 279 روپے 48 پیسے کا ہوگیا ۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 22 پیسے اضافے سے 281.08 روپے کا ہوگیا۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ  23 پیسے کمی سے 356.46 روپے،  امارتی درہم 10 پیسے اضافے سے  76.97 روپے، سعودی ریال 2 پیسے اضافے سے 75.02 روپے   کا ہوگیا۔

اوپن مارکیٹ میں یورو 32 پیسے کمی کے بعد 303.75 روپے کا ہوگیا ۔ 

مزیدخبریں