پی ٹی آئی سیکرٹری اطلاعات کراچی فلک الماس کا آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان

1 Feb, 2024 | 06:35 PM

اقصی شاہد : استحکامِ پاکستان پارٹی کو ایک اور کامیابی، پی ٹی آئی سیکرٹری اطلاعات کراچی فلک الماس نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ 

آئی پی پی سندھ کے صدر محمود مولوی نے شمولیت کے موقع پر فلک الماس کو مفلر پہنایا۔  محمود مولوی نے کہا کہ استحکام پاکستان میں شامل ہونے پر فلک الماس کو مبارکباد دیتا ہوں،  پی ٹی آئی نے نوجوانوں کو اپنے سیاہ مقاصد کیلئے استعمال کیا۔ نوجوان ہمارے ملک کا اہم سرمایہ ہیں۔ 

 فلک الماس کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی فلاح و بہبود کیلئے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتی ہوں۔ سیاست عوامی خدمت کا نام ہے کراچی کے عوام کی خدمت کریں گے، نظریہ خدمت کو فروغ دینا ہماری اولین ترجیح ہے۔ 

مزیدخبریں