ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کیس؛ عالیہ حمزہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کیس؛ عالیہ حمزہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : انسداد دہشتگردی عدالت نے تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت تفتیشی افسر کی جانب سے عالیہ حمزہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزمہ تھانہ شادمان جلانے میں ملوث ہیں لہٰذا تفتیش کیلیے جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ جس پر عالیہ حمزہ کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمہ 9 ماہ سے جیل میں ہیں اب ضمانت ہوئی تو نئے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا۔ وکیل نے استدعا کی کہ ملزمہ کو مقدمے سے ڈسچارج کیا جائے۔

 عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا مسترد کرتے ہوئے عالیہ حمزہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ 

عدالت نے ملزمہ کو 14  فروری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ 

واضح رہے کہ عالیہ حمزہ کو بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری پر ہونے والے پُرتشدد واقعات کے ایک روز بعد 10 مئی کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزمہ کو پولیس نے ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا تھا۔