احتشام کیانی: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر شعیب شاہین نے سیاسی سرگرمیوں میں رکاوٹ کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔
بیرسٹر شعیب شاہین نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس اور حکومت کے خلاف درخواست دائر کی ہے، میرے سارے سپورٹرز کو ہراساں کیا جا رہا ہے، میرے سپورٹرز کو اٹھایا جا رہا ہے دھمکیاں دی جا رہی ہیں، میرا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں بلکہ اِن ہتھکنڈوں سے ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بونے سیاستدان پولیس کو استعمال کر رہے ہیں، میرا مقابلہ کریں، سیاسی میدان میں آئیں۔ لیول پلئینگ فیلڈ کے لیے عدالت سے رجوع کیا ہے۔