آئندہ محتاط رہوں گی ، ایک موقع دیا جائے، شوکاز نوٹس پر اداکارہ خوشبو کا محکمہ داخلہ کو جواب  

1 Feb, 2024 | 02:49 PM

Imran Fayyaz

سٹی 42:فحاشی پھیلانے پر شوکاز نوٹس ملنے کا معاملہ،اداکارہ خوشبو نے محکمہ داخلہ کے شو کاز نوٹس پر مہلت مانگ لی ہے ۔
 تفصیلات کے مطابق اداکارہ خوشبو نے محکمہ داخلہ کے شو کاز نوٹس کا جواب دے دیا ۔محکمہ داخلہ نے اداکارہ خوشبو کو فحاشی پھیلانے پر شو کاز نوٹس جاری کیا تھا۔ اداکارہ خوشبو نے محکمہ داخلہ سے مہلت مانگ لی ہے۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ محتاط رہیں گی،انہیں ایک موقع دیا جائے۔محکمہ داخلہ اداکارہ کے جواب پر ذاتی شنوائی پر فیصلہ کرے گا۔

مزیدخبریں