وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا ایک اور وعدہ پورا، پنجاب میں صحافیوں کو 3300 پلاٹس آسان اقساط پر دئیے جائیں گے

1 Feb, 2024 | 10:31 AM

Imran Fayyaz

 (علی رامے)صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر  نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے صحافی برادری کے ساتھ کیا ایک اور وعدہ پورا کر دیا۔

 وزیر اعلیٰ محسن نقوی  نے میڈیا کمیونٹی کی فلاح کے لئے انقلابی قدم اٹھا تے ہوئے لاہور میں 200 ایکڑپرمشتمل رہائشی منصوبہ شروع کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ۔

 صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا کہ محسن نقوی نے صحافی برادری کے ساتھ کیا ایک اور وعدہ پورا کر دیا،رہائشی منصوبے کی ذمہ دار راوی اربن ڈویلپمینٹ اتھارٹی کےپاس  ہو گی۔

 عامر میر نے  کہا کہ پنجاب میں صحافیوں کو 3300 پلاٹس آسان اقساط پر دئیے جائیں گے،قسطوں کی ادائیگی 10 سال میں آسان اقساط پر ہوگی،نیوز روم ،رپورٹنگ سٹاف کے لئے برابر کا 30، 30 فیصد کوٹہ ہوگا۔

 عامر میر نےبتایا کہ  لاہور سے باہر کے صحافیوں کے لئے 25 فیصد کوٹہ رکھا گیا،کیمرا مین اور فوٹوگرافرز کا کوٹہ 15 فیصد ہوگا،پلاٹس قرعہ اندازی کے ذریعے الاٹ کئے جائیں گے جبکہ درخواست فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 6 فروری ہوگی۔

 صوبائی وزیر عامر میر نے مزید بتایا کہ  درخواست فارم روڈ ا کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں،پلاٹس الاٹمنٹ کے لئے حتمی قرعہ اندازی 12 فروری کو ہوگی۔

مزیدخبریں