امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ سمندر میں گر کرتباہ

1 Feb, 2024 | 10:21 AM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک)جنوبی کوریا میں امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔

 تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا میں امریکی فضائیہ کے یونٹ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ طیارے کو سمندر کے اوپر ایمرجنسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد وہ گر گیا،امریکی فضائیہ کے مطابق طیارے سے ایجیکٹ کرنیوالے پائلٹ کو با حفاظت ریسکیو کرلیا گیا ہے۔

  خیال رہے کہ جنوبی کوریا میں ایک ماہ میں امریکی ایف 16 طیارہ گرنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

  

مزیدخبریں