(علی ساہی)15کال پر سیف سٹی کی بروقت کارروائی،سیف سٹی نے خاتون کا سامان چوری کرنے والا رکشہ ڈرائیورگرفتار کروا دیا۔
خاتون نے ایم ایم عالم روڈحسین چوک سے آٹو رکشہ کرائے پر لیا،اچھرہ کے قریب خاتون نے گھر پہنچنے پر سامان اتارا اور گھر میں رکھنے گئی،اس دوران رکشہ ڈرائیور موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بقیہ سامان ،لیپ ٹاپ سمیت فرار ہو گیا۔
15کال پر سیف سٹی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سیف سٹی ٹیم نے رکشے کے روٹ کو ٹریس کرتے ہوئے ڈرائیور ڈھونڈ نکالا،سامان چرانے والے رکشے کی تفصیلات، ویڈیو ،تصاویر انویسٹی گیشن افسر کو فراہم کی گئی۔اچھرہ پولیس کارروائی کرتے ہوئے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کر کےسامان برآمد کرلیا۔
ترجمان سیف سٹیز کے مطابق متاثرہ خاتون نے سیف سٹی اور پولیس کا بھرپور شکریہ ادا کیا،شہری اپنے گرد قانون کی خلاف ورزی پر فورا 15 پر اطلاع دیں۔