38 بچوں اور 88پوتے پوتیوں والے83سالہ بزرگ شہری نے 11ویں شادی کر لی  

1 Feb, 2023 | 10:43 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک ) 10بیویوں سے 38بچوں اور 88پوتے ،پوتیاں ، نواسے اور نواسیوں والے 83 سالہ  بزرگ شہری نے دھوم دھام سے 11ویں شادی رچا لی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے علاقے تبوک سے تعلق رکھنے والے 83 سالہ علی البلوی نے دھوم دھام کے ساتھ گیارہویں شادی رچا لی ہے ، بزرگ نوشے میاں کی شادی  کے اس وقت ذرائع ابلاغ میں خوب چرچے ہیں۔

 علی البلوی کی شادی کے موقع پر ان کے خاندان کے افراد اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی، علی البلوی نے  بتایا کہ وہ اپنے والدین کی اکلوتی اولاد ہیں،  وہ اپنے خاندان کے واحد کفیل بھی تھے اور انہوں نے 11 ویں شادی کی ہے ۔

 انہوں کا دعویٰ کیا ہے کہ اس وقت بھی ان کے عقد میں 4بیگمات موجود ہیں۔ اولاد کی تعداد سے متعلق سوال کے جواب میں البلوی نے کہا کہ ان کے 18 بچے، 20 بچیاں اور 88 پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں ہیں،  البلوی عمر رسیدہ ہونے کے باوجود فٹ ہیں اور انہیں کوئی بیماری نہیں، البلوی نے تعدد ازواج کے خواہش مندوں کو نصیحت کی کہ ان کے پاس مالی قابلیت، رہائش کی صلاحیت، ذہنی اور جسمانی صحت، اور اچھی اخلاقی اور نفسیاتی حالت کے ساتھ بیویوں کے درمیان انصاف کی ضرورت ہے۔

 انہوں نے کہا کہ کہ بڑی تعداد میں شادیوں کی وجہ سے انہیں مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑا کیونکہ وہ ایسا کرنے کی صلاحیت رکھتے تھے اور وہ اپنی بیویوں اور بچوں کے درمیان فرق نہیں کرتے۔

مزیدخبریں