ریحان طارق نےجمشید چیمہ کو لا جواب کر دیا ، ویڈیو وائرل

1 Feb, 2023 | 09:44 PM

This browser does not support the video element.

لاہو ر ( نیوز ڈیسک )  تحریک انصاف کے  رہنما جمشید چیمہ   نے  ٹیریان وائٹ   کیس  میں  اپنی بیٹی  سے   لا تعلقی کا دفاع کرتے  ہوئے سب کی  بہنوں اور بیٹیوں  کے کردار   مشکوک بنا دیا  بلکہ انہوں نے  خواتین  کی ہراسگی کا جواز بھی پیش کر دیا.

   جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ یہ  معاشرے میں عام ہے 24 نیوز کے پروگرام دستک میں  ان سے عمران خان کی مبینہ بیٹی ٹیریان  کے حوالے سے  اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت کیس سے متعلق سوال کیا گیا تو   جمشید چیمہ نے کہا کہ پاکستانی اشرافیہ میں کس کی بیٹی ، بیوی یا بہن نے کبھی ڈیٹ نہیں ماری یا کس کی بیوی بیٹی یا بہن کو کسی نے  چھیڑا نہیں  ہے   ۔

جمشید چیمہ نے  کہا کہ صرف عمران خان ہی نشانہ کیوں  یہاں  کچھ لوگوں کی  بیٹیاں نوکروں اور ڈرائیوروں  کے ساتھ  بھاگ جاتی ہیں   ان کی بات نہیں کی جاتی      انہوں نے   شکوہ کیا کہ  ان کا چیئر مین ہی  کیوں  ٹارگٹ ہے  جس پر اینکر ریحان طارق نے   جمشید چیمہ کو کھری کھری سنا تے ہوئے  کہا کہ  چیئرمین تحریک انصاف کو اس لئے  ٹارگٹ  ہے کہ  اس نے خود الیکشن کمیشن  میں ڈیکلیریشن دیا ہے  اسکے  خلاف عدالت میں  غلط بیانی  اور بیٹی  چھپانے  کا کیس زیر سماعت ہے ۔

امریکا کی عدالت نے ثابت کیا ہے کہ  ٹیریان  ہی عمران خان کی  بیٹی ہے اور عمران  خان اس ملک کا وزیر اعظم رہا ہے ، ریاست مدینہ  کا دعویدار  بھی رہا ہے انصاف کا بھاشن دینے والا اپنی بیٹی  کے ساتھ انصاف نہیں کر سکا  مگر خود  کو امیر المومنین ثابت کرنے کی کوشش میں لگا  رہا  اینکر کے   تلخ جواب کے بعد  جمشید چیمہ  کے پاس کوئی جواب نہ بن پڑا تو  انہوں نے غصے  میں    سب کی بیٹیوں  کے کردار پر انگلی اٹھا دی     ۔

پروگرام دستک میں سینئر سیاستدان اور مسلم لیگ ضیا ء کے  سربراہ اعجازالحق   نے کہا کہ  اگر حکومت چارٹر آف ٹیررازم کیلئے  عمران خان کو دعوت دے گی تو وہ  غیر مشروط طور پر  حکومت کے ساتھ بیٹھنے کیلئے  تیار ہیں  ان کا کہنا تھا کہ  یہ ایک دوسرے پر الزامات  کا وقت نہیں بلکہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنےکیلئے سب کو مل کر بیٹھنا ہو گا  ورنہ  جو قوتیں اکٹھاابٹھا سکتی ہیں  انکے  حکم پر سب کو اکٹھا بیٹھنا پڑے گا۔

مزیدخبریں