رواں سال کے پہلے ماہ بڑی تعداد میں ٹریفک حادثات رپورٹ

1 Feb, 2023 | 07:32 PM

اسرار خان : صوبائی دارالحکومت لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا ۔رواں سال کے پہلے ماہ کے دوران سات ہزار سے زائد ٹریفک حادثات میں 28 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
 ریسکیو حکام کے مطابق رواں سال کے پہلے ماہ 7 ہزار 37 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ۔ان حادثات کی زد میں  آکر 28 افراد موقع پر جان سے گئے، جبکہ مختلف علاقوں میں ہونے والے حادثات میں 7 ہزار 68 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں 5 ہزار 954 مرد اور ایک ہزار 114 خواتین شامل ہیں ۔

1235 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ۔ تاہم ، 5 ہزار 833 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی ۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات کم عمر ڈرائیوروں، تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ۔

مزیدخبریں