اساتذہ کے لئے بڑی خوشخبری

1 Feb, 2023 | 07:01 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک)25 ہزار ایجوکیٹرز کی بھرتیوں کی تیاریاں،محکمہ سکول ایجوکیشن نے ایجوکیٹرز کی بھرتیوں کیلئے نجی فرم ہایئرکرنے پرکام شروع کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں 25 ہزار ایجوکیٹرز کی بھرتیوں سے قبل نجی فرم کے ذریعے آن لائن سسٹم تشکیل دیا جارہا ہے،گریڈ 14 سے گریڈ 15 میں 25 ہزار ایجوکیٹرز کی بھرتیوں کا لائحہ عمل شروع ہوگا، امیدواروں کا تمام ڈیٹا آن لائن وصول کرکے چھان بین کی جائے گی۔ 

 امیدواروں کی ڈگری اور معلومات کی کلیئرنس کے بعد انہیں ٹیسٹ کے لیے ایس ایم ایس کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا، ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے ڈپٹی کمشنرز کی سطح پر کمیٹی انٹرویو کرے گی، امیدواروں سے فیس کی وصولی بھی آن لائن ہی کی جائے گی۔

 محکمہ سکول ایجوکیشن کے حکام کے مطابق نجی فرموں کی خدمات کیلئے بڈز طلب کرلی گئی ہیں,بہترین ٹیکنالوجی سے آراستہ فرم کو 25 ہزار ایجوکیٹرز کی بھرتی کا ٹاسک دیا جائے گا،حکام کے مطابق ابھی صرف فرم کو ہایئر کیا جائے گا،بھرتیوں کا عمل الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد ہوگا۔

مزیدخبریں