ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عثمان خواجہ کو بھارت کا ویزہ نہ مل سکا، وجہ کیا بنی؟

عثمان خواجہ کو بھارت کا ویزہ نہ مل سکا، وجہ کیا بنی؟
کیپشن: Usman Khawaja
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارت نے آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کو ویزہ جاری نہیں کیا۔

آسٹریلوی اسکواڈ منگل کی رات سڈنی سے بھارت کے لیے روانہ ہوا تھا تاہم ویزہ نہ ملنے کے باعث عثمان خواجہ ٹیم کے ہمراہ بھارت نہ جا سکے۔عثمان خواجہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میں ویزا کا انتظار کر رہا ہوں، یہ ایسے ہے جیسے میں پھنسا ہوا ہوں۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق عثمان خواجہ کا ویزہ آج کلیئر ہو جائے گا۔

خیال رہے کہ 2011 میں بھی عثمان خواجہ کو بھارتی ویزے کیلئے مسئلے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس موقع پر عثمان خواجہ کا کہنا تھا کہ اس لیے انڈیا جانے نہیں دیا گیا، کیونکہ میں آسٹریلیا میں پیدا نہیں ہوا۔یاد رہے کہ آسٹریلیا نے بھارت میں چار ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنا ہے، آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پہلا ٹیسٹ 9 فروری کو شروع ہو گا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر