( بسام سلطان)حکومت نے شہریوں پر مہنگائی کا ایک اور بم گرا دیا. اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ کر دیا ۔ شہریوں نے نئی قیمتوں کو معاشی قتل قرار دے دیا۔
مہنگائی کا جن سر چڑھ کر بولنے لگا، حکومت کی جانب سے اشیا خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ ڈی سی آفس نے نئی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا. 20 کلو گرام آٹا کی قیمت 1295 روپے پر برقرار، چاول باسمتی 45 روپے اضافے کے بعد 350 روپے فی کلوگرام، چنا 30 روپے اضافے کے بعد 235، دال مسور 25 روپے اضافے کے بعد 255، دال ماش 75 روپے اضافے کے بعد 410 روپے فی کلو ، دال مونگ 25 روپے اضافے کے بعد 250 روپے فی کلو ، کالا چنا 35 روپے اضافے کے بعد 235 جبکہ سفید چنا 75 روپے اضافے کے بعد 360 روپے فی کلو ہو گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہریوں کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے ہاتھوں پسے جا رہے ہیں گزشتہ وفاقی حکومت بھی وعدوں پر پوری نہ اتری۔ ہر آنے والی حکومت اعوام پر بوجھ ڈال دیتی ہے۔
نئی قیمتوں کے مطابق بیسن 35 روپے اضافے کے بعد 255 روپے، دودھ 5 روپے اضافے کے طعد 140، دہی 5 روپے اضافے کے بعد 165 روپے فی کلو ہو جبکہ روٹی کی سرکاری قیمت میں ایک روپے اضافے کے بعد قیمت 15 روپے اور نان کی سرکاری قیمت میں تین روپے اضافے کے بعد قیمت 25 روپے تک جا پہنچی۔