شیخوپورہ میں 7 ملزمان نے لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکات کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی، واقع پر وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی کا نوٹس آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی۔
تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے نواحی گاؤں صفدرآباد میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں 7 ملزمان نے فروا کرن نامی خاتون کے گھر کی دیوار پھلانگ کرزبردستی داخل ہوئے اور فروا کرن کی بھانجی ثناء کو زبردستی اغوا کر کے نامعلوم جگہ پر لے گئے، ملزمان نے لڑکی کے ساتھ انتہائی شرمناک تشدد کرتے ہوئے اس کی نازیبا ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔
شیخوپورہ پولیس کی جانب سے علاقے میں سر عام دندناتے پھرتے ملزمان کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا۔
خاتون کی درخواست پر وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی نے سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہےاور ملزمان کی فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے.