مفتاح اسماعیل اور اسحاق ڈار نے ڈالر کو اوپر چڑھا دیا،  رہنما پی ٹی آئی

1 Feb, 2023 | 03:55 PM

عثمان خادم : انتخابات کی تاریخ پر بات کریں تو دہشتگردی پر بھی بات کریں گے۔

 رہنما پاکستان تحریک انصاف سینیٹر اعجاز چوہدری نے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  ہیں فواد چودھری اپنے بیان سے ایک حرف بھی منحرف نہیں ہوئے،ضمانت کیلئے شرط نہیں رکھی جاسکتی سینیٹر اعجاز چوہدری نے زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کی۔ انہوں نے کہا یہ کہہ کر آئے تھے کہ مہنگائی کم کریں گے،مفتاح اسماعیل اور اسحاق ڈار نے ڈالر کو اوپر چڑھا دیا۔

مسلم لیگ ن اندر سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔شاہد خاقان عباسی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔سعد رفیق موروثی سیاست کے خلاف بہت تقریریں کرتے ہیں۔انہوں نےمزید کہاجے آئی ٹی کی آج سامنے آنے والی رپورٹ سے ثابت ہو گیا ہے کہ تین حملہ آور تھے،عمران خان کو اگر گرفتار کیا گیا تو ان کی پاپولیرٹی کا گراف اور اوپر جائے گا۔

مزیدخبریں