ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حبا فواد نے شوہر کو بی کلاس کی سہولت دینے کا مطالبہ کر دیا

file photo
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی اہلیہ نے کہا ہے کہ کل 2 بیٹیوں کے ساتھ فواد چوہدری سے ملنے اڈیالہ جیل گئی۔

تفصیلات کے مطابق  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حبا فواد چوہدری نے کہا کہ کل خاوند سے 8 دنوں بعد ملاقات ہوئی۔انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کو سی کلاس کی جیل میں رکھا گیا ہے، ان کے ساتھ دہشتگردی کے مقدمات کے ملزمان قید ہیں۔

حبا فواد نے کہا کہ فوادچوہدری کو بی کلاس کی سہولت دینے کا مطالبہ کیا ہے، بی کلاس تمام سیاسی شخصیات کو دی جاتی ہے تو فواد چوہدری کو کیوں نہیں؟انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری سے پوچھا کہ سوشل میڈیا اور موبائل کے بغیر رہ رہے ہیں تو انہوں نے قہقہہ لگایا۔