ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی میں خواتین کیلئے پنک بس سروس کا افتتاح کردیا گیا

کراچی میں خواتین کیلئے پنک بس سروس کا افتتاح کردیا گیا
کیپشن: Pink Bus
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن کے ہمراہ خواتین نے   پیپلزپنک بس سروس کا افتتاح کردیا۔

پنک بس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ آج پنک بس سروس کی شروعات کرنےجارہے ہیں، سکھر میں پیپلز بس سروس شروع کی ہے، ہمیں سب سے زیادہ ماں بیٹیوں کو خودمختار بنانا ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے کہا کہ   خواتین کو سہولتیں دینے کی ذمہ داری حکومت کی ہے،سندھ کے ہرشہر میں خواتین کے لیے بسیں چلانے کی کوشش کررہے ہیں،تمام بسوں میں خواتین کےلیےعلیحدہ سیٹس ہیں۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-02-01/news-1675246528-4129.jpg

یاد رہے کہ اس سے قبل صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن  نے کہا تھا کہ  یہ بس ماڈل کالونی سے براستہ شاہراہ فیصل، ٹاور تک چلائی جائے گی،   پنک بس سروس صبح اور شام کو دفتری اوقات میں ہر 20 منٹ بعد چلے گی جبکہ دفتری اوقات کے بعد معمول کے اوقات میں یہ بس ہر گھنٹے بعد چلے گی۔واضح رہے کہ پیپلز بس سروس میں  مرد مسافروں کا داخلہ ممنوع ہوگا۔