وزارتیں کرپشن کا گڑھ بن گئیں،ایف آئی اے نےتحقیقات کا آغاز کر دیا 

1 Feb, 2023 | 03:02 PM

سٹی 42:مختلف وزارتیں کرپشن کا گڑھ بن گئیں ، ایف آئی اے نے گرینڈ تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔

ایف آئی اے نے مختلف وزارتوں میں گزشتہ 23 سال کے آڈٹ پیرا پر تفتیش کا آغاز کر دیا ۔تحقیقاتی ادارے نے 27 آڈٹ پیراز کو تحقیقات کے لیے چنا،وزارت خزانہ ،وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس ،وزارت فوڈ اینڈ سکیورٹی ،وزارت لوکل گورنمنٹ اور دیہی ترقی کے آڈٹ پیراز شامل  ہیں۔

کیبنٹ ڈویژن ،وزارت خارجہ ،قومی و صوبائی اسمبلی ملازمین کی ہاوسنگ سوسائٹی کے حوالے سے بھی تحقیقات کا آغازکردیا ہے۔وزارت  سوشل ویلفئیر ،وزارت اطلاعات و نشریات ،وزارت داخلہ وزارت ہوا بازی کے خلاف بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ۔

وزارت دفاع ، وزارت تجارت ، وزارت مواصلات اور پوسٹل سروسز کے آڈٹ پیراز کی تفصیلات بھی مانگ لی گئی ۔ ایف آئی اے نے تمام تر تحقیات کا آغاز پبلک اکاوئنٹس کمیٹی کی ہدایات ہر شروع کیا ۔

ایف آئی اے نے تمام متعلقہ وزارتوں سے آڈٹ اعتراضات پر تفصیلات مانگ لی  ہیں۔ ایف آئی اے نے ایک ماہ میں تمام تحقیات مکمل کر کے رپورٹ پبلک اکاوئنٹس کمیٹی میں جمع کروانی ہے ۔

ایف آئی اے نے سندھ ،پنجاب اور اسلام آباد زون کو متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے خلاف تفصیلات اکٹھا کرنے کی ہدایات بھی جاری کی ۔تمام زون تحقیقات کر کے رپورٹ ہیڈکوارٹر بھجوائے گے جہاں سے پبلک اکاوئنٹس کمیٹی میں پیش کی جائے گی۔

مزیدخبریں