(جنید ریاض) بے روز گار نوجوانوں کیلئے بری خبر، تعلیمی بورڈز نے سالانہ امتحانات کیلئے سینکڑوں معاونین کی بھرتیاں روک دیں، اجازت ملنے پر بھرتیاں ہوں گی
صوبائی الیکشن کمیشن نے بھرتیوں اور تبادلوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے، امتحانات کیلئے ہر سال عارضی طور پر سینکڑوں معاونین کی بھرتی کی جاتی ہے، امتحانی سینٹرز میں معاونین سے مختلف کام لیے جاتے ہیں، بھرتیوں کیلئے امتحانات سے ایک ماہ قبل اشتہار دیا جاتا ہے جبکہ دوسری طرف تعلیمی بورڈز نے معاونین کی بھرتی کیلئے محکمہ اعلیٰ تعلیم سے اجازت مانگی ہے، اجازت ملتے ہی معاونین کی بھرتیوں کا کام شروع کردیا جائے گا۔