ویب ڈیسک: گجرات میں گھر پر چھاپے سے متعلق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا بیان سامنے آ گیا ہے۔
پولیس نے بدھ کی صبح گجرات میں کنجاڑی ہاؤس پر چھاپہ مار کر سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے گھر کی تلاشی لی اور ملازمین سے پوچھ گچھ بھی کی۔اپنی رہائش گاہ کنجاڑی ہاؤس پر چھاپے سے متعلق سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ چھاپے سے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا، پولیس کی جانب سے ملازمین کی تلاشی لی گئی اور انہیں ہراساں کیا گیا۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ گھر پر چھاپے کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے، گھسے پٹے سیاست دان ایسی حرکتیں کرتے ہیں، حکومت ہمیں پکڑنے کے بجائے دہشتگردوں کو پکڑے۔