ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیخ رشید کو طلبی کا نوٹس جاری

 شیخ رشید کو طلبی کا نوٹس جاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: راولپنڈی کی مشہور و معروف لال حویلی اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے مابین پراپرٹی کے تنازع پر ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک بورڈ تنویر احمد نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔

شیخ رشید کو لال حویلی کے 7 مختلف یونٹس کے حوالے سے دائر اپیل میں طلب کیا گیا ہے۔ شیخ رشید نے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کی کارروائی اور فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے شیخ رشید کو 3 فروری کی صبح 10 بجے زونل آفس راولپنڈی میں طلب کیا گیا ہے۔واضح رہےکہ لاہور ہائی کورٹ پنڈی بینچ کے جج نے اس حوالے سے متروکہ وقف املاک بورڈ کو 15 دن میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

30 جنوری کو متروکہ وقف املاک بورڈ نے لال حویلی کے 7 یونٹ سیل کیے تھے۔ شیخ رشید کی جانب سے لال حویلی کو ڈی سیل کرنے کی استدعا عدالت خارج کر چکی ہے۔

عدالت اس سے قبل شیخ رشید کی حکمِ امتناع کی درخواست بھی خارج کر چکی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer