ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا،سیاسی، معاشی اور امن و امان کی صورتحال پر غور ہوگا۔
اسلام آباد میں آج ہونے والے کابینہ اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈا منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں توانائی بچت پلان پر بریفنگ دی جائے گی۔
اجلاس میں موٹرسائیکل اور رکشہ والوں کیلئے لوئر گریڈ پیٹرول کی فراہمی پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔