کراچی میں خواتین کیلئے پنک بس سروس آج سے شروع ہوگی

1 Feb, 2023 | 08:23 AM

ویب ڈیسک:حکومت سندھ کی جانب سے کراچی میں خواتین کیلئے پنک بس سروس آج سے شروع کی جائے گی۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ یہ بس ماڈل کالونی سے براستہ شاہراہ فیصل، ٹاور تک چلائی جائے گی۔وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق پنک بس سروس صبح اور شام کو دفتری اوقات میں ہر 20 منٹ بعد چلے گی جبکہ دفتری اوقات کے بعد معمول کے اوقات میں یہ بس ہر گھنٹے بعد چلے گی۔

مزیدخبریں