عوام لانگ مارچ میں عمران خان کی مقبولیت کا پول کھول دیں گے،بلاول بھٹو

1 Feb, 2022 | 11:01 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک)چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ ملکی سیاسی تاریخ کا اہم سنگ میل ثابت ہوگا، لاکھوں کی تعداد میں عوام لانگ مارچ میں شرکت کرکے عمران خان کی مقبولیت کا پول کھول کر رکھ دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نےماڈل ٹاؤن میں پی پی پی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود کی رہائش گاہ پر ان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے مخدوم احمد محمود، مرتضی ٰمحمود، علی محمود، عطا گیلانی ودیگر سے بھی ملاقات کی۔

   اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پی پی پی ہمیشہ جمہوریت کو مضبوط کرنے کی کوشش کرتی ہے،ہمیں ہر الیکشن میں ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہئے ہم دھرنوں پر یقین نہیں رکھتے بلکہ پارلیمان کو مضبوط کرتے ہیں۔ہم نہیں چاہتے الیکشن ماضی کی طرح کرائے جائیں،نیب کو الیکشن کے دوران بھی اس طرح کی کاروائیوں کی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔سیاست میں اسٹیبشلمنٹ کی مداخلت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ان ہاوس چینج کے حامی نہیں بلکہ عمران کو ہٹانے کیلئے اقدامات کرنے ہیں۔

یوسف رضا گیلانی پر میرا سو فیصد اعتماد ہے،پیپلز پارٹی ملک کے دوسرے علاقوں کی طرح لاہور میں بھی زندہ ہے،امید ہے آگے جاکر ہم مزید جگہ بنانے میں کامیاب ہونگے۔خان صاحب نے بڑے وعدے کرکے  پارلیمان کو ٹائم نہیں دیا۔میں نے اپنا موقف نہیں تبدیل کیا بلکہ پی ڈی ایم کی دوسری جماعتوں نے اپنا موقف تبدیل کیا۔اس وقت ملک میں معاشی اور جمہوری بحران ہیں۔ ہماری پوری کوشش ہوگی کہ اس حکومت کو لانگ مارچ میں زیادہ سے زیادہ سیاسی نقصان پہنچا سکیں۔

اس موقع پرجنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب حسن مرتضیٰ، آصف بشیر بھاگٹ، عبدالقادر شاہین اور قاسم گیلانی بھی موجود تھے۔ بلاول بھٹوزرداری نے اسلام پورہ میں پی پی پی ڈسٹرکٹ 2 لاہور کے صدر احمد رضا کی رہائش گاہ پر ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت بھی کی۔ انہوں نے مرحومہ کے بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ شہزاد چیمہ، ثمینہ گھرکی، اسلم گل، جمیل منج، عزیزالرحمان چن ودیگر نے بھی سوگوار خاندان سے تعزیت کی۔

مزیدخبریں