(ویب ڈیسک)ڈرگ ریگولیٹر ی اتھارٹی آف پاکستان کا کورونا ٹیسٹ کےحوالے سے بڑا فیصلہ،کوروناکی ریپڈاینٹی جن ٹیسٹ کٹ کی فروخت کی اجازت دیدی گئی۔این سی او سی نےکٹ کےاستعمال بارے رائے طلب کی تھی۔
تفصیلات کےمطابق ڈرگ ریگولیٹر ی اتھارٹی آف پاکستان کا کورونا وائرس کے ٹیسٹ کرنے کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرتےکورونا کی ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ کٹ کی فروخت کی اجازت دے دی گئی ہے۔ میڈیکل سٹورز اور فارمیسز پر او ور دی کاؤنٹر پر اس ٹیسٹ کٹ کی فروخت کی اجازت دے دی۔
اس ٹیسٹ کٹ سے گھر پر ہی کورونا کی تشخیص ہو سکے گی ، این سی او سی نے ڈرگ ریگولیٹر ی اتھارٹی سے اس کٹ کے استعمال بارے رائے طلب کی تھی۔ گھر پر ہی ٹیسٹ کرنے سے کورونا وائرس کے پھیلاو میں کمی واقع ہو گی۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کا اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔