اکشے نے کرینہ کپورپر کیا الزام لگایا؟اداکارہ نےپردہ اٹھا دیا

1 Feb, 2022 | 10:07 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک)کرینہ کپور کا شمار بالی وڈ کی ٹاپ اداکاراؤں میں ہوتا ہے، کرینہ کپور اور سیف علی خان 2012 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور  ان کے ہاں دو بیٹے تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کرینہ کپور نے بھارتی مصنفہ ٹوئنکل کھنا کے یوٹیوب چینل پر اپنا انٹرویو ریکارڈ کرایا، اس دوران انہوں نے دلچسپ سوالات کے جواب دیتے ہوئےاپنے شوہر سیف علی خان اور اکشے کمار سے متعلق وہ باتیں بھی بتائیں جو اب تک کسی کو پتا نہیں تھیں۔

کرینہ کپور  نے بتایا کہ 2008 میں ٹشن فلم کی شوٹنگ کے دوران اکشے کو اندازہ ہوگیا تھا کہ میرے اور سیف کے درمیان ایک دوسرے کے لیے دلی جذبات ابھر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا اکشے سیف علی خان کو فلم سیٹ کے کنارے پر لے گئے اور سیف کو خبردار کیا کہ سنو، دھیان سے چلو، کرینہ خطرناک خاندان سے تعلق رکھنے والی خطرناک لڑکی ہے۔

مزیدخبریں