(ویب ڈیسک)عدالت نے فیصلہ کیا تومیرا کی والدہ بھی مان گئیں اور داماد جی رخصتی کے لئے پیغام بھی دےدیا۔شفقت بیگم کہتی ہیں عتیق آئےاوردلہنیا کو لے جائے۔ نان و نفقہ کی شرعی شرط بھی یاد دلائی۔
ماں مان گئی مگر بیٹی کا کیایہ سوال اہم ہےاور یہ بھی کہ اگر عتیق الرحمان والا نکاح ٹھیک تھا۔تو پھر کہانی میں کیپٹن نوید کےنام کا جوموڑ آیا تھااس کا کیا ہوا؟ تکذیب نکاح سے شروع ہونےوالا کیس نکاح پر نکاح کے مسئلے میں تونہیں پھنسا دےگا؟
اداکارہ میرا کی والدہ شفقت بیگم نے عدالتی فیصلے کو تسلیم کرلیا۔ عدالت میں بیان دیا کہ عتیق الرحمن ہی میرا کا شوہر ہے وہ آئے اور نان نفقہ دے کر میرا کو لے جائے ۔شفقت بیگم کا کہناتھا کہ میں دونوں کے درمیان صلح کروا نے کو تیار ہوں ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سیشن عدالت نے اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل مسترد کردی تھی ۔ایڈیشنل سیشن مظہر عباس نے اپیل کا فیصلہ سنایا تھا۔فیملی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اداکارہ نے اپیل دائر کررکھی تھی ۔
فیملی کورٹ نے اداکارہ میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دیا تھا، اداکارہ میرا نے کا موقف اختیار کیا تھا کہ عتیق الرحمان کی بیوی نہیں ہوں۔عتیق الرحمان نے جعلی نکاح نامی تیار کروایا ۔