(اکمل سومرو)ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ہائیر ایجوکیشن علی احمد کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،،پنجاب حکومت نے علی احمد کی خدمات وفاق کے سپرد کر دیں۔
ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ہائیر ایجوکیشن علی احمد کو پنجاب حکومت نے ریلیو کر دیا ۔ اس ضمن میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ علی احمد کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ علی احمد او ایم جی سروس کے آفیسر ہیں جو محکمہ ہائیر ایجوکیشن میں تعینات تھے۔
ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ہائیر ایجوکیشن کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
1 Feb, 2022 | 08:59 PM