(ویب ڈیسک) شہر میں آوارہ کتوں کی بھرمار، کتا کاٹے کے واقعات میں اضافے پر شہری خوفزدہ، ضلعی انتظامیہ اگر مگر سے آگے نہ بڑھ سکی۔ سکول میں کتوں نے طالبعلم کو کاٹ لیا زخموں کی تاب نہ لاتے جان کی بازی ہار گیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سکول میں بچہ کو کتوں کے کاٹنے کے واقعہ پر شدید برہمی،چیف آفیسر ایم سی، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 اور پرنسپل گورنمنٹ سکول کو معطل کردیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق آوارہ کتوں کی بہتات سے شہری خصوصاً بچے، بزرگ اور خواتین خوف و ہراس کا شکار ہیں لیکن ڈوگ بریگیڈ کی جانب سے کتے تلف کرنے کے لئے نہ ہونے کے برابر کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ کتوں کے کاٹنے کا ایک اور واقعہ رونما ہوا۔ ڈیرہ غازی خان میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے معصوم بچہ جان کی بازی ہار گیا۔ افسوس ناک واقعہ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔
سکول کے اندر کتوں کی وحشت کا شکار ہونے والا معصوم بچہ کتنا تڑپا ہوگا۔
— Anonymous (@baloch_PK9) January 31, 2022
مقامی ذرائع کے مطابق آوارہ کتوں کے کاٹنے کا واقعہ گورنمنٹ ایلیمینٹری لیبر اسکول (قائداعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ مردانہ ڈیرہ غازی خان میں ) مورخہ31 جنوری صبح08 بجے سکول کی چاردیواری کے اندر پیش آیا pic.twitter.com/AGFv4cTiwv
ساتویں کلاس کے طالب علم شیخ مبشرمحمود پر خونخوار کتوں نےحملہ کیا ،ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا، سکول میں خوف ہراس،ریسکیو1122 کو آدھا گھنٹہ کال کرتے رہے،اپنی مدد آپ کے تحت موٹر سائیکل پر ہسپتال منتقل کیا،اطلاع ملنے پر گھر میں کہرام مچ گیا۔
دوسری جانب واقعہ پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔وزیر اعلیٰ عثمان نے ڈپٹی کمشنر کی انکوائری رپورٹ پر ذمہ داروں کو فوری معطل کرنے کا حکم دے دیا۔چیف آفیسر ایم سی، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 اور پرنسپل گورنمنٹ سکول کو معطل کردیا گیا۔
وزیر اعلی عثمان بزدار کا کہناتھا کہ طالب علم کو سکول میں کتے کے کاٹنے کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے،دلی رنج ہوا۔کتے کے کاٹنے کا واقعہ ڈیرہ غازی خان سمیت کہیں بھی دوبارہ نہیں ہونا چاہیے۔