(فہد علی)کاہنہ کے علاقے شہزاد کالونی میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنےسے دو سالہ بچہ ملبے تلے دب کر جاں بحق ، چار افراد شدید زخمی ہو گئے،ریسکیو نے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا ۔
ریسکیو کے مطابق انھیں اطلاع ملی کہ کاہنہ شہزاد کالونی میں مکان کی چھت گر گئی ہے ۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدا دی کارروائیاں کرتے ہوئے ملبے تلے دبے افراد کو نکالا ، ملبے تلے دب کر دو سالہ سمیع اللہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
پچیس سالہ سعدیہ کو زخمی حالت میں جنرل ہسپتال اورتین سالہ عدیل کو طبی امداد کے لئے چلڈرن ہسپتال منتقل کیا گیا،دو افراد کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کی گئی۔ریسکیو کے مطابق مکان کی چھت ٹی آر گارڈر کی مدد سے بنائی گئی تھی ، جو بوسید ہ ہونے کے باعث زمین بوس ہو گئی ۔