(ویب ڈیسک) کورونا کے مرض میں مبتلا سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کی طبیعت خراب ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق کورونا کی وجہ سے کراچی کے نجی ہسپتال میں زیرعلاج سابق وزیرداخلہ رحمان ملک کو انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) میں منتقل کر دیا گیا ہے، ان کے پھیپھڑے کورونا وائرس سے شدید متاثر ہیں اور انہیں سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتےرحمان ملک میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے پر انہیں نجی اسپتال لایا گیا تھا۔ ڈاکٹروں نے ان کے کچھ ٹیسٹ کیے اور میڈیکل رپورٹس آنے کے پر مشاورت سے انہیں آئی سی یو منتقل کیا گیا ہے۔