ویب ڈیسک: گھانا سے واشنگٹن آنے والی یونائیٹڈ ایئرلائن کی پرواز میں افریقی خاتون نے بچے کو جنم دے دیا۔
رپورٹ کے مطابق گھانا کے دارالحکومت ایکرہ سے امریکی دارالحکومت واشنگٹن جانیوالی یونائیٹڈ ایئرلائن کی گیارہ گھنٹے طویل پرواز کے دوران ایک خوشگوار واقعہ یہ ہوا کہ ایک افریقی خاتون نے دوران پرواز 30 ہزار فیٹ کی بلندی پر ایک صحت مند بیٹے کو جنم دیا۔ زچہ اور بچہ دونوں بخیریت ہیں۔ بچے کی پیدائش فروری کے آخر میں ہونا تھی۔
ایئر لائن کی ترجمان نے بتایا کہ عملے نے بروقت ردعمل دیتے ہوئے مسافروں میں موجود ڈاکٹر سے رابطہ کرکے بچے کی بحفاظت ڈیلیوری کو یقینی بنایا ۔ مسافروں میں موجود یونیورسٹی آف مشی گن کے میڈیسن ڈاکٹراسٹیفن انسا عدو اور ایک نرس نے جہاز کی بزنس کلاس میں خاتون مسافر کی مدد کی۔
Woman gives birth on United Airlines Flight from Ghana to US.
— Zhikay Ikejunior (@zhikayikejunior) January 31, 2022
A Ghanaian doctor practising in the United States of America, was the hero of the day when he delivered a baby on a flight en route to the US from Ghana. pic.twitter.com/yu6bNmoB7h
ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ وہ پرجوش تھے تاہم انہوں نے پرسکون رہتے ہوئے سارے عمل کو انجام دیا۔ بچے کی پیدائش کے بارہ گھنٹے پر طیارے نے واشنگٹن کے ڈلس ائیر پورٹ پر لینڈ کیا تو ائیرلائن کے عملے نے ماں بیٹے کا خیر مقدم کیا اور انہیں مقامی اسپتال میں منتقل کردیا۔