ڈاکٹرز نے نواز شریف کو سفر کرنے سے روک دیا ،طبی رپورٹ ہائیکورٹ میں پیش

1 Feb, 2022 | 03:14 PM

Ibrar Ahmad

سٹی 42 :نواز شریف کی طبی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں پیش ،نواز شریف کی 3 صفحات پر مشتمل رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروائی گئی،ڈاکٹرز نے نواز شریف کو سفر کرنے سے روک دیا،نواز شریف اینجیو گرافی کروائے بغیر لندن سے نہ جائیں، نواز شریف اپنی ادویات جاری رکھیں۔

نواز شریف کی طبی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں پیش کر دی گئی،  نواز شریف کی 3 صفحات پر مشتمل رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروائی گئی، ڈاکٹرز نے نواز شریف کو سفر کرنے سے روک دیا۔ رپورٹ کے مطابق  نواز شریف اینجیو گرافی کروائے بغیر لندن سے نہ جائیں،  اپنی ادویات جاری رکھیں، نواز شریف کھلی فضا میں چہل قدمی  اور کورونا سے بچاؤ کے اقدامات  کریں، رپورٹ میں  کہا گیا کہ نواز شریف ذہنی دباؤ کے بغیر اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں۔

نواز شریف علاج کے بغیر پاکستان گئے تو انکی حالت بگڑ سکتی ہے،  ذہنی دباؤ کے ماحول میں نواز شریف کی بیماری مزید بگڑ سکتی ہے، کلثوم نواز کی وفات کے بعد نواز شریف زیادہ دباؤ میں ہیں۔ نواز شریف دل کے مریض اور کورونا وباء کے سبب انکی جان بھی جا سکتی ہے۔ کورونا دنیا بھر میں پھیلا ہوا ہے ایسے میں سفر کرنا  ایئر پورٹس پر اور پبلک مقامات پر کورونا کے خدشات زیادہ ہیں۔ جب تک نواز شریف کرونری اینجیوگرافی نہیں ہو جاتی وہ صحت سنٹر کے قریب ہی رہیں، کرونری اینجیو گرافی ہونے تک ادویات لیتے رہیں،رپورٹ میں   ڈاکٹر فیاض شوال  کا کہنا تھا کہ کوئی سوال ہو تو میرے ساتھ رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں