92 مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالی گاڑی کو دھر لیا گیا

1 Feb, 2022 | 03:11 PM

عرفان ملک: ای چالان نادہندہ گاڑیوں کےخلاف کارروائیاں، ای چالان ٹیم نے 92 مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی کو دھر لیا۔ 

سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کا کہنا ہے کہ گاڑی ڈرائیور کو 45 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ ای چالان ٹیم 17 نے 40 مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی کو پکڑ لیا اور کار ڈرائیور کو  19 ہزار 800 روپے جرمانہ کیا ہے، دونوں گاڑیوں کو تھانہ مزنگ اور شالیمار میں بمد کر دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ 21 ہزار سے زائد ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے کاغذات کو قبضہ میں لیا گیا، سٹی ٹریفک پولیس کی 17 ٹیمیں ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کارروائی بھی کررہی ہیں۔ ٹریفک وارڈنز کو ڈیوائسز اور پرنٹر بھی فراہم کئے گئے ہیں۔ ڈیوائسز کی مدد  سے باآسانی ای چالان نادہندہ گاڑیوں کا پتہ کیا جاسکتا ہے۔

منتظر مہدی کا مزید کہنا تھا کہ ای چالان نادہندہ گاڑیوں کےخلاف ٹریفک پولیس اور سیف سٹی کی مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں، شہری ٹریفک قوانین کا احترام کریں۔ 

مزیدخبریں