ملک سلطان اعوان: لاہور قلندرز کے لیگ اسپنر راشد خان اور فاسٹ بولر حارث رؤف کی بھارتی فلم ’پشپا‘ کے گانے پر ڈانس کی دھوم مچ گئی۔
پشپا ڈانس کی پاکستان سپر لیگ میں انٹری، راشد خان نے حارث رؤف کے ساتھ اداکار "اللو ارجن" کے ہک سٹیپ کی نقل کرتے ہوئے پشپا ڈانس کیا۔'سریوالی' گانے پر ڈانس کرنے کی ویڈیو راشد خان کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی۔
ویڈیو میں دونوں کھلاڑی اپنے جوتے کھو بیٹھے اور راشد خان سن گلاسز بھی پہننا بھول گئے جو کہ ویڈیو شوٹنگ کے دوران ضروری ہے جیسا کہ دیگر پشپا ڈانس کی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں کیپشن دیا گیا ہے "کوئی چشمہ نہیں لیکن پھر بھی ٹھیک ہے ٹرینڈ کے ساتھ چل رہے ہیں"۔