ویب ڈیسک: جسم پرگرمی دانے نکلنے کو ہلکا مت لیں ۔ یہ علامت ہوسکتی ہے کورونا وائرس کے اومیکرون ویرئینٹ کی۔
رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا اومیکرون ویرئنٹ کی پہلی علامت جسم کی جلد پر چھوٹے چھوٹے دھبوں کی طرح ظاہر ہوتی ہے اور یہ کہیں بھی ابھر سکتے ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ دانے عموماً ہاتھوں اور پیروں کے ساتھ ساتھ کہنیوں پر بھی پائے جاتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ دوسری قسم کی علامت بھی گرمی دانوں کی طرح ہے۔ اب تک مجموعی طور پر انہی دو قسم کے جلد ریشیس کے بارے میں پتہ چلا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کووڈ-19 سے متاثر بہت سے مریضوں نے جلد پر نشانات یا دانے کی شکایت کی۔ تاہم جسم کی جلد پر خارش یا دانے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کورونا سے متاثر ہیں۔ اگرچہ یہ ابتدائی علامت بھی ہو سکتی ہے۔
یاد رہے اومیکرون ویرئنٹ سے کروڑوں لوگ متاثر ہوئے لیکن اسے کورونا وائرس کی پہلی اور دوسری لہر کی طرح خطرناک قرارنہیں دیا جارہا ہے۔ بہت سے ماہرین صحت نے رپورٹس میں خبردار کیا ہے کہ اومیکرون کی مختلف اقسام کی علامات دیگر یا سابقہ اقسام سے مختلف ہو سکتی ہیں۔ اس سے قبل، کورونا انفیکشن کی عام علامات کھانسی اور سونگھنے یا ذائقہ کی کمی تھی۔