ویب ڈیسک: لاہور کے سکولوں میں 12 سال سے زائد عمر بچوں کو کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز کے 99 فیصد، دوسری ڈوز کے 80 فیصد اہداف حاصل کرلیے گئے۔
لاہور کے سکولوں میں 12 سال سے زائد عمر بچوں کی کورونا ویکیسنیشن کا معاملہ،سرکاری و نجی سکولوں میں پہلی ڈوز کے 99 فیصد ویکیسنیشن کے اہداف مکمل کرلیے گئے۔ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کےمطابق دوسری ڈوز کے مجموعی طور پر 80 فیصد اہداف حاصل کرلیے گئے ہیں۔سرکاری سکولوں میں دوسری ڈوز کے 77 فیصد،نجی سکولوں میں صرف 56 فیصد اہداف مکمل ہوئے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ 14فروری تک دوسری ڈوز کے بھی 100 فیصد سے زائد اہداف حاصل کرلیں گے۔
بچوں کی کورونا ویکیسنیشن سے متعلق اہم خبر
1 Feb, 2022 | 02:14 PM