سٹی 42: محکمہ معدنیات نےمائن کمپلیکس کا 32 کروڑ 60 لاکھ میں تعمیراتی ٹھیکہ دے دیا ۔محکمہ معدنیات نےجوہر ٹاؤن میں 5منزلہ کمپلیکس بنانے کا پلان تیار کیا ہے۔
محکمہ معدنیات نےجوہر ٹاؤن میں 5منزلہ کمپلیکس بنانے کا پلان تیار کیا ہے۔ محکمہ معدنیات کے اس کمپلیکس میں ایک بیسمنٹ بھی ہوگی۔ محکمہ معدنیات کے تمام کرایہ کے دفاتر اس کمپلیکس میں منتقل ہو جائیں گے۔ ڈی جی معدنیات اور انسپیکٹوریٹ آف مائنز کے دفاتر بھی اسی کمپلیکس میں منتقل ہو جائیں گے۔ اس سے قبل اس کمپلیکس کا کسی ٹھیکیدار نے ٹھیکہ لینے سے انکار کر دیا تھا۔ محکمہ معدنیات کے ریٹ بڑھانے پر اب یہ ٹھیکہ دیا گیا ہے۔محکمہ معدنیات کی جانب سے مائن کمپلیکس کا 32 کروڑ 60 لاکھ میں تعمیراتی ٹھیکہ دیا گیا ہے۔
محکمہ معدنیات کا جوہر ٹاؤن میں 5منزلہ کمپلیکس بنانے کافیصلہ
1 Feb, 2022 | 01:22 PM