امریکا جانے کے خواہشمندوں کے لئے بری خبر

1 Feb, 2022 | 01:12 PM

  ویب ڈیسک : امریکا نے تمام ویزوں کی فیسوں میں اضافہ کردیا، ستمبر 2022 سے نئی فیسیں لاگو ہوں گی۔

رپورٹ کے مطابق بائیڈن انتظامیہ نے تقریباً تمام نان امیگرینٹ ویزوں کی فیسوں میں اضافے کی تجویز پیش کی ہے۔ فیڈرل رجسڑ نوٹس کے مطابق محکمہ خارجہ کو توقع ہے کہ نئی فیسیں ستمبر تک لاگو ہوجائیں گی۔

سیاحت کے ویزہ کی درخواست بی ون، بی ٹو اور اسٹوڈنٹ ویزہ ایف ، ایم ، جے کی فیسیں 160 ڈالر سے بڑھا کر 245 ڈالر کردی گئی ہیں، جو کہ 54 فیصد اضافہ ہے؛ جب کہ روزگار پر مبنی ویزہ ایچ، ایل ، او ، پی ، کیو اور آر کی فیس 190 سے بڑھا کر 310 کردی گئی ہیں جو کہ 63 فیصد اضافہ ہے۔

 یادرہے محکمہ خارجہ  امریکا نے سیاحت اور تجارت کے سفری ویزے کی درخواست کے بعد انتظار کی مدت چھ ماہ سے ایک سال کر رہا ہے۔  امریکا میں زیادہ تر ویزہ درخواست سیاحت، تجارت اور تعلیم کے لیے دی جاتی ہے۔نان امیگرینٹ ویزہ کچھ شرائط کے ساتھ امریکہ میں سیاحت یا قیام، کام کرنے یا تعلیم حاصل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

امریکی حکام کا  موقف ہے ویزا فیسوں میں یہ اضافہ خدمات کی بہتری کےلیے ناگزیر ہے، جب کہ ناقدین  کا کہنا ہے کہ اگر امریکی حکومت ویزوں کےاجرا میں لگنے والے وقت کو کم کرنے کے لیے اقدامات نہیں کرتی تو  ممکنہ طورپر امریکا آنے والے مسافروں اور طالب علموں کی تعداد میں کمی  واقع ہوسکتی ہے۔

حالیہ برسوں کے دوران امریکی ہوائی اڈوں پر ملکی اور بین الااقوامی دونوں طرح کے مسافروں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔ ٹرانسپورٹیشن سوسائٹی ایڈمنسٹریشن کے مطابق انہوں نے 26 جنوری 2021کو کل گیارہ لاکھ لوگوں کی اسکریننگ کی ، اسی دن2019 میں کرونا کی وبا سے پہلے یہ تعداد بیس لاکھ تھی۔

مزیدخبریں