ویب ڈیسک : نیو یارک ٹائمز نے حروف کو جوڑ کر لفظ بنانے کی مشہور گیم ’ورڈل‘ خرید لی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ''ورڈل '' گیم انٹرنیٹ پر انتہائی تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔ اور نیویارک ٹائمز جو پہلےسے ہی ورڈ پزل گیم عرصہ سے چلا رہا ہے اب اس آن لائن گیم کے ذریعے اپنے صارفین میں اضافہ چاہتا ہے۔نیویارک ٹائمز نے 2025 تک ایک کروڑ صارفین حاصل کرنے کا ہدف طے کررکھا ہے ۔ ممکنہ طور پر نیویارک ٹائمز کے صارفین کو یہ گیم مفت فراہم کی جائے گی۔
آن لائن گیم میں پانچ خانوں سے مختلف الفاظ منتخب کر کے جملہ بنایا جاتا ہے۔ یہ گیم کھیلنے والوں کو پانچ خفیہ الفاظ کو ڈھونڈنے کے لیے کم سے کم چھ مرتبہ اندازے لگانے کا موقع فراہم کرتی ہے۔
اپنے سامعین کو ویب سائٹ پر مصروف رکھنے کے لیے گیمز اور پہیلیاں نیویارک ٹائمز کی حکمت عملی کا اہم حصہ رہی ہیں۔ کیونکہ قارئین کی اکثریت اپنے موبائل فونز اور ٹیبلٹس کو ہی خبروں اور تفریح کے لیے استعمال کرتی ہے۔
ورڈل گیم کو اکتوبر میں ریڈٹ سافٹ وئیر انجئینئر جوش وارڈل نے بنایا تھا۔ تیسری سہ ماہی کے دوران کمپنی نے گیمز، کھانا پکانے اور پراڈکٹس ریوو کے لیےایک لاکھ 35 ہزار نئے اراکین کو شامل کیا ہے۔یہ گیم جیتنے کے بعد آپ نتائج سوشل میڈیا پر پوسٹ بھی کرسکتے ہیں۔