ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آپ اپنے افسران کو تمیز سکھائیں، عدالت کی سی سی پی او کو ہدایت

LHC Girl Kidnapped Case
کیپشن: LHC
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ میں بچی کی بازیابی کیس کی سماعت، سی سی پی او فیاض احمد دیو سمیت دیگر پولیس افسران پیش ہوئے۔ عدالت نے مغوی بچی کو پیش کرنے کے لیے سی سی پی او لاہور کو 15 روز کی مہلت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس امجد رفیق نے محمد عباس خان کی درخواست پر سماعت کی۔ جسٹس محمد امجد رفیق نے سی سی پی اوفیاض احمد دیو سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا آپ ذرا اپنے سینئر افسران کو تمیز سکھائیں، وہ بندہ اتنے عرصے سے بیٹی کی بازیابی کیلئے کوششیں کررہا ہے، آپ کے افسران آج کل آج کل کی تاریخیں دے رہے ہیں۔

سی سی پی او نے بتایا یہ بچی ماں کے پاس ہےاور والد نے اغواء کا مقدمہ درج کروایا، ہم کوشش کررہے ہیں بچی ڈھونڈ کرعدالت میں پیش کردیں۔ جسٹس محمد امجد رفیق نے سی سی پی او سے کہا قانون میں والد کیخلاف بھی ایف آئی آر ہوسکتی ہے۔ عدالت کی ہدایت التجاء نہیں، حکم ہوتا ہے، اللہ نے اگر آپ کو اس کام کیلئے مقرر کردیا ہے تو کام بھی کریں۔

سی سی پی او فیاض احمد دیو نے کہا ہم کوشش کررہے ہیں، جسٹس محمدامجدرفیق نے کہا آپ اس کام کیلئےافسران کا الگ گروپ کیوں نہیں بناتے، جسٹس امجدرفیق نے کہا بتایا کہ کب تک بچی کو بازیاب کرواکر پیش کریں گے۔ سی سی پی او نے کہا حتمی وقت نہیں دے سکتا مگر کوشش مکمل کریں گے، جسٹس امجد رفیق نے کہا چلیں اگر آپ وقت نہیں دیتے تو عدالت آپ کو 15دن کا وقت دیتی ہے۔