ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حمزہ شہباز کی پیشی: لیگی کارکنوں میں جھگڑا، مکوں گھونسوں کا استعمال

Fight outside in Lahore Court
کیپشن: Fight
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین جمالی: لیگی رہنماحمزہ شہباز کی عدالت سے واپسی پرمنظور نظر بننے کے چکر میں لیگی کارکن  آپس میں لڑ پڑے۔

تفصیلات کے مطابق لیگی کارکن حمزہ شہباز کی گاڑی کے قریب پہنچ کر نعرے بازی کررہے تھے اور حمزہ کے منظور نظر بننے کے چکر میں آپس میں جھگڑا شروع کردیا۔ لیگی کارکنوں نے ایک دوسرے پر مکوں گھونسوں اور ٹکروں کا آزادانہ استعمال کیا ۔ سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں نے کارکنوں کے درمیان بیچ بچاؤ کرایا.

سپیشل جج سینٹرل آیف آئی اے کورٹ اعجاز حسین اعوان نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان کیخلاف منی لانڈرنگ اور جعلی بینک اکاؤنٹس کیس پر سماعت کی۔ ایف آئی اے نے ملزمان کیخلاف کیس کا چالان عدالت میں پیش کر رکھا ہے حمزہ شہباز سمیت دیگر شریک ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ کورونا مثبت آنے کی وجہ سے شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔

عدالت نے ملزمان کی حاضری مکمل ہونے پر سماعت 10 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے اور آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو طلب کر لیا۔ عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔ حمزہ شہباز کی پیشی کے موقع پر لیگی کارکنان کی بڑی تعداد عدالت کے باہر موجود تھی، جنہوں نے حمزہ شہباز کے حق میں نعرے بازی کی اور ان پر گل پاشی بھی کی۔