پی ٹی آئی  فارن فنڈنگ  کیس ریکارڈ فراہمی ،سیکرٹری  الیکشن کمیشن انچارج مقرر

1 Feb, 2022 | 12:09 PM

Ibrar Ahmad

ویب ڈیسک : پی ٹی آئی  فارن فنڈنگ  کیس میں الیکشن کمیشن نے درخواست گزار اکبر ایس بابر کو تمام ریکارڈ فراہم کرنے کیلئے سیکرٹری  الیکشن کمیشن کو انچارج مقرر کر دیا گیا۔
چیف الیکشن کمشنر کے سربراہی  میں  کیس کے سماعت  ہوئی ، درخواست گزار اکبر ایس بابر کمیشن کےسامنے پیش ہوۓ اور مؤقف اختیار کیا کہ  انہیں دستاویزات کی فراہمی میں لیت و لعل  سے کام لیا جارہا ہے۔کبھی کہا جاتا ہے مدعی خود پیش ہوں کبھی کہا جاتا ہے وکیل آئیں تو ڈاکیومنٹس ملیں گے۔ اکبر ایس بابر کے وکیل نے آج ہی دستاویزات فراہم کرنے کی استد عاکی۔

پی ٹی آئی کے وکیل انور منصور نے مؤقف اختیار کیا کہ  کورونا ٹیسٹ  منفی  آنے کے بعد آج پیش ہوا ہوں،انور منصور نے کئا کہ آج دلائل نہیں دے سکوں گا، وکیل اکبر ایس بابر نے کہا کہ سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ میں سقم ہے اس پر رپورٹ جمع کروائی ہے۔ڈی جی لاء کمیشن کے آرڈر نہیں ماننا چاہ رہے،وکیل اکبر ایس بابرالیکشن کمیشن کے ڈی جی لاء نے کہا کہ 7 سے 8 والیم باقی ہیں آج شام تک فراہم کردیں گے،چیف الیکشن کمشنر نے نے حکم دیا کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن کو انچارج بنایا جاۓ اور یقین دہانی کرائی کہ تمام والیم آپکو  فراہم کۓ جائیں۔الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 9 فروری تک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں