سٹی 42: حکومت کی ٹرانسپورٹرز مخالف پالیسی کے خلاف بڑے دھرنے کا اعلان، منی مزدا ایسوسی ایشن کل بابو صابو چوک میں احتجاجی دھرنا دیگی، پنجاب بھر سے قافلے آج رات بابو صابو پہنچیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان منی مزدا ایسوسی ایشن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو اضافے کو مسترد کر دیا ہے۔ پنجاب بھر سے گڈز ٹرانسپورٹرز کی بڑی تعداد کل احتجاجی دھرنے میں شریک ہوگی، ٹرانسپورٹرز کے قافلے بابو صابو مرکزی دفتر پہنچنا شروع ہوگئےہیں، سٹیج کی تیاری کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ پاکستان منی مزدا ایسوسی ایشن کے صدر حاجی شیر علی کا کہنا ہے کہ غیر معینہ مدت کیلئے احتجاجی دھرنا بابو صابو چوک میں دیا جائے گا،پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نامنظور ہے، حکومت کسٹم ،پولیس اورمحکمہ ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہے۔
مرکزی جنرل سیکرٹری تنویر احمد جٹ کا کہنا ہے کہ حکومت وقت ٹرانسپورٹرز کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے ، حکومت کی اداروں پر رٹ بھی دکھائی نہیں دے رہی ، پنجاب بھر سے ٹرانسپورٹرز کی بڑی تعداد آج لاہور پہنچ رہی ہے کل صبح احتجاجی دھرنا دیا جائیگا۔