ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امتحانات کے انعقاد پر پاپندی عائد

 امتحانات کے انعقاد پر پاپندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اکمل سومرو : مذہبی تہواروں اور غیر مسلموں کے مخصوص ایام میں امتحانات کے انعقاد پر پاپندی عائد، پنجاب حکومت نے امتحانات میں غیر مسلموں کے عقائد اور تاریخ سے متعلق تنقیدی سوالات پوچھنے پر بھی پاپندی عائد کر دی۔
 
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں اور مقابلہ جات کے امتحانات کرانے والے اداروں کے نام نیا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔حکمنامے میں امتحانات کے سوالیہ پرچوں میں غیر مسلموں کے عقائد سے متعلق سوالات پوچھنے پر پاپندی عائد کی گئی ہے۔ اس ضمن میں محکمہ ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے کسی بھی مذہبی تہوار کے دنوں میں امتحانات کے انعقاد پر پاپندی عائد کر دی ہے، امتحانات میں دیگر مذاہب سے متعلقہ تنقیدی سوالات پوچھنے پر بھی مکمل پاپندی عائد کر دی گئی ہے۔

محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے پانچ فیصد اقلیتی نشستوں پر بھرتیوں کیلئے الگ سے اشتہارات جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔محکمہ نے ڈی پی آئی کالجز کے نام مراسلہ جاری کیا ہے۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer